ہفتہ 28 نومبر 2026 - 14:53
یمن پر سعودی عرب کے 104 فضائی اور میزائل حملے، خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد شہید و زخمی

حوزہ/ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے مختلف علاقوں پر 104 فضائی اور میزائل حملے کیے ہیں، جن کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے مختلف علاقوں پر 104 فضائی اور میزائل حملے کیے ہیں، جن کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

یحییٰ سریع کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے صنعاء سمیت الجوف، تعز، عمران، حجہ، صعدہ، حدیدہ، لحج، البیضاء اور الضالع کے مختلف علاقوں میں شہری مقامات اور تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ یہ فضائی حملے ایف 15 اور ٹائفون جنگی طیاروں کے ذریعے کیے گئے، جنہوں نے خمیس مشیط اور طائف کے فوجی اڈوں سے پرواز کی تھی، جبکہ میزائل حملے سعودی علاقے نجران سے کیے گئے۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ان حملوں میں درجنوں شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔

انہوں نے ان حملوں کو یمن کے شہری علاقوں اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کارروائی قرار دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha